فلسطینی صدر نے غزہ پر آواز اٹھانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس آکر شکریہ ادا کیا  :  عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کےخطاب کےبعد فلسطینی صدر نے شہباز شریف کےپاس آکر ان کا شکریہ اداکیا جب کہ ہال میں بیٹھےتمام لوگوں نے گواہی دی کہ پاکستان سےزیادہ تگڑے انداز سےکسی نے فلسطین کےمسئلے کو نہیں اٹھایا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیر اعظم کا بازو پکڑ کرکہاکہ شہباز شریف میرےبھائی آپ نے ہماری بہت مدد کی اور آواز اٹھائی ہے۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نےکہا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر بحیثیت مسلمان اور پاکستانی سرفخر سے بلند ہوگیا۔انہوں نےکہا کہ شہباز شریف نےعالمی فورم پر فلسطین کا کیس تگڑے انداز سےلڑا، عرب ممالک کے وفود نے جب وزیر اعظم کےمنہ سے قرآنی آیت سنی تو کہاکہ جو فلسطین میں جاری مظالم پر خاموش ہیں وہ ممالک سہولت کارہیں۔

عطا تارڑ کا کہناتھا کہ فلسطین اور اسلامو فوبیا کےحوالے سے وزیر اعظم نے اپنےدل کی آواز پوری دنیا کےسامنے رکھی جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیر اعظم کا بازو پکڑ کرکہاکہ شہباز شریف میرےبھائی آپ نے ہماری بہت مدد کی اور آواز اٹھائی ہے۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ پورےہال نے آج گواہی دی کہ پاکستان سےزیادہ فلسطین کےلیے کسی نے آواز بلند نہیں کی۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے عالمی طاقتوں کےسامنے واضح کردیا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان فیصلہ کن جواب دےگا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے بھارتی الزامات کا جواب

Back to top button