پاکستان کا اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے بھارتی الزامات کا جواب

اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مشن نے سلامتی کونسل کےتحت پیس فار لیڈر شپ مباحثےمیں بھارتی الزامات کا جواب دےدیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل میں مباحثے کےدوران پاکستان پر دہشت گردی کےالزامات عائد کیےتھے جس کےبعد اب قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے پیس فار لیڈر شپ مباحثےمیں بھارتی مؤقف کاجواب دیتے ہوئے بھارتی وفد کےالزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دےدیا۔

پاکستانی سفارت کار کاکہنا تھاکہ حقائق کو توڑ مروڑنے اور جھوٹےبیانیےکا پروپیگنڈا کرنے کی بھارتی کوششیں افسوس ناک ہیں،جموں و کشمیر عالمی تسلیم شدہ متنازع خطہ اور 75 سال سےسلامتی کونسل کےایجنڈے پر ہے،سلامتی کونسل کی قرارداد اقوام متحدہ کے زیر انتظام استصواب رائے کے ذریعےکشمیرکےمستقبل کے فیصلے کا مطالبہ کرتی ہے۔قیصر سروانی نےکہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم بی ایل اے کو بھارتی اسپانسر شپ کےٹھوس ثبوت موجود ہیں،دونوں دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں متعدد حملےکر چکی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کاحوالہ دیتےہوئے کہا کلبھوشن کی گرفتاری اور اعتراف جرم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے،عالمی برادری بھارت کو مزید استثنا دینےکا متحمل نہیں ہو سکتی۔

’فراڈ الیکشن‘ کو مبینہ طور پر عدلیہ نےتحفظ فراہم کیا : عمران خان

Back to top button