’فراڈ الیکشن‘ کو مبینہ طور پر عدلیہ نےتحفظ فراہم کیا : عمران خان

عمران خان نےخدشہ ظاہر کیا ہےکہ سپریم کورٹ آرٹیکل 63-اے سے متعلق فیصلے کو کالعدم قراردے کر فلور کراسنگ کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔ یہ سب کچھ ’3 امپائرز اور 3 کھلاڑی‘ کر رہے ہیں۔’فراڈ الیکشن‘ کو مبینہ طور پر عدلیہ نےتحفظ فراہم کیا۔

اڈیالہ جیل صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے عمران خان نےکہا کہ حکمران اشرافیہ اقتدار میں رہنے کےلیے قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر سمجھوتہ کررہی ہے۔

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلے کا حوالہ دیتےہوئے انہوں نے کہاکہ 8 ججوں نے وضاحت کی کہ پارٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ ’متعصبانہ‘ تھا۔ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم کردیا گیا اور ’فراڈ الیکشن‘ کو مبینہ طور پر عدلیہ نےتحفظ فراہم کیا۔

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کیاکہ انجینئرڈ الیکشن کےلیے ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔انہوں نےکہاکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 3 انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا لیکن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انٹر اپارٹی انتخابات کےمعاملے میں ہونےوالی بے ضابطگیوں کا کوئی نہیں پوچھتا۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ یہ سب کچھ ’3 امپائرز اور 3 کھلاڑی‘ کر رہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کےخلاف اتحاد بنانے والی ایم کیو ایم،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن یعنی پی ڈی ایم بھی اس میں شامل ہے۔انہوں نےکہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کو انتخابی دھاندلی کےاعترافی بیان پر طلب نہیں کیا، کمشنر کو ایک نیوز کانفرنس میں عام انتخابات میں دھاندلی سے تعلق انکشافات کےبعد اغوا کرلیاگیا۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ’تھرڈ امپائر بھی اپنی سروس میں توسیع چاہتے تھے‘،لہٰذا انہیں پی ڈی ایم کی حمایت کی ضرورت ہے۔

عمران خان نےکہا کہ ہماری جماعت ملک بھر میں احتجاج کرےگی اور لوگوں سےاحتجاجی تحریک میں شامل ہونےکی اپیل کرےگی۔

 

بارات اور ڈھول لے کر لاہور جانے کی بات محاورتاً کی تھی : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

Back to top button