بارات اور ڈھول لے کر لاہور جانے کی بات محاورتاً کی تھی : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ بارات اور ڈھول لے کر لاہور جانے کی بات محاورے کے طور پر کی تھی لیکن میری بات کا غلط مطلب نکالاگیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میری بات کو سوشل میڈیا پر جو رنگ دیا جارہا ہے وہ اسلام اور شریعت میں درست نہیں،صارفین سے کہوں گاکہ اس طرح کی غیراخلاقی پوسٹوں سے اجتناب کریں۔

وزیر اعلیٰ علی امین نے اپنےبیان کی وضاحت کرتےہوئے کہاکہ بارات اور ڈھول لے کر لاہور جانےکی بات محاورے ک طور پر کی تھی لیکن میری بات کا غلط مطلب نکالاگیا۔انہوں نےکہا کہ ریاست کےچوتھے ستون کی حیثیت سےمیڈیا پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،میں نےاپنی تقریر میں چند مخصوص صحافیوں کا ذکر کیاتھا، کمیونٹی کےبارے میں بات نہیں کی،میرا مقصد صحافی برادری کی دل شکنی نہیں تھی،اس کی وضاحت کر چکا ہوں،میڈیا کی تنقید کوہمیشہ مثبت انداز میں لیں گےاور اس کی روشنی میں اپنی اصلاح کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوج اور پولیس روز جانی قربانیاں دےرہے ہیں،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے،کسی فرد کےساتھ اختلاف اور کسی پالیسی پر اعتراض ہو سکتا ہےلیکن اس کامقصد اداروں کو کمزور کرنانہیں ۔انہوں نےکہا کہ آزاد پختونستان کےحق میں نہیں ہوں،پاکستان ہمارا سب کچھ ہےاسی کو ہم نےٹھیک کرنا ہے،ملک کی سلامتی کےخلاف کسی بھی ایسےبیانیے کی حمایت نہیں کروں گا۔

راولپنڈی میں آج پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث دفعہ 144 نافذ

Back to top button