یورپی یونین کو اورکتنے فلسطینیوں کی لاشیں چاہئیں

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ یورپی یونین کو غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی کے لیے اور کتنے بچوں کی لاشیں چاہئیں۔اسرائیلی حملے سیلف ڈیفنس کی حدیں پار کر کے بربریت، وحشیانہ ردعمل میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھاکہ اسرائیل سیلف ڈیفنس کی آڑھ میں غزہ پٹی میں قتل عام، سفاکیت کا بازار گرم کرنے میں مصروف ہے، انسانی حقوق کے علمبردار غزہ پٹی میں جاری بربریت اور قتل عام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے معصوم بچوں، نہتے شہریوں کے قتل پر مزید وقت کے لیے خاموش رہ نہیں سکتا ، جنگ بندی کے مطالبے کے لیے مغرب غزہ میں مزید اور کیا کرانا چاہتا ہے؟ مغرب اسرئیل کو روکنے کے بجائے اس کی غیر مشروط حمایت کر رہا ہے۔
