پرنیتی چوپڑا کس نئی مشکل میں پھنس گئیں؟

اداکارہ پرنیتی چوپڑا کو بھارتی سیاستدانوں سے متعلق اپنا بیان مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر اداکارہ کا پرانا ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ بھارتی سیاستدانوں پر تنقید کے نشتر برساتی نظر آ رہی ہیں۔

وائرل انٹرویو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دوٹوک انداز میں کہتی نظر آتی ہیں کہ وہ کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کریں گی، اب بالی وڈ میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

انٹرویو میں پرینتی چوپڑا کہتی ہیں کہ میں کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہتی، یہاں بہت سارے اچھے آپشن موجود ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کروں گی۔

اپنے زندگی کے ساتھی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے افراد پسند ہیں جو سیلف میڈ ہوں اور ان کی اپنی کوئی حیثیت ہو، پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی ان دنوں کافی سرخیوں میں چل رہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی فیملی میں بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی روکا سیریمنی کی تاریخ بھی طے ہوجائے گی۔

ذرائع کی مانیں تو پرنیتی چوپڑا پہلی بار راگھو چڈھا سے پنجاب میں ملی تھیں۔ ان دنوں وہ اس شوٹنگ میں مصروف تھیں دونوں ایک ساتھ کب آئے اور کتنا وقت ہوا ہے یہ تو ابھی پتہ نہیں چلا ہے، لیکن لگتا ہے کہ کم از کم 6 ماہ ہوگئے ہوں گے، کیونکہ بات شادی تک پہنچ گئی ہے۔

پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے بھلے ہی اپنے رشتے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہو، لیکن گلوکار اور اداکار ہارڈی سندھو نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ دونوں گھر بسانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، وہیں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجیو اروڑہ نے بھی سوشل میڈیا پر دونوں کو مبارکباد دی، ہارڈی اور پرینکا نے کوڈ نیم ترنگا میں ساتھ کام کیا تھا۔ تب اداکارہ نے ان سے کہا تھا کہ وہ تبھی شادی کریں گی جب انہیں لگے گا کہ انہیں صحیح لڑکا مل گیا ہے۔

وہیں پرنیتی چوپڑا کی کزن سسٹر پرینکا چوپڑا بھی شوہر نک جوناس اور بیٹی مالتی کے ساتھ ممبئی پہنچ گئی ہیں، گزشتہ شام وہ ایک ایونٹ میں شامل ہوئیں، جہاں بالی ووڈ ستاروں کا مجمع لگا ہوا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ وہ پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا سے بھی ملیں گی۔

حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو متنازع قرار دیدیا

Back to top button