پرویز الہٰی کے سابق مشیر گھر سے مبینہ طور پر اغوا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے سابق مشیر زبیر احمد کو راولپنڈی میں گھر سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

زبیر احمد کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں نامعلوم افراد کو زبیر احمد کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

زبیر احمد کے بیٹے نے اغوا کے خلاف تھانہ ریس کورس میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ نامعلوم افرادگاڑیوں اور موٹر سائیکل پر آئے اور والد کو لے گئے۔

چوہدری پرویز الہٰی کے سابق مشیر زبیر احمد وزیر اعلیٰ شکایات سیل راولپنڈی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار سے بات چیت

Back to top button