پاسپورٹ پرنٹنگ: سیاہی کا ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کرگیا

ملک میں پاسپورٹ پرنٹنگ بحران ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گیا۔لیمی نیشن پیپر کی کمی کےبعد سیاہی کا ذخیرہ بھی ختم ہونےسے پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہونے کےبجائے بڑھنے لگا ہے۔
متعلقہ کمپنی کی جانب سےتاخیرسے سیاہی بھجوانے کےباعث پاسپورٹس کےاجراء میں بحرانی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔پاسپورٹس کی چھپائی کےلیے سیاہی کی ایک کھیپ اٹھائیس جولائی کو اسلام آباد پہنچےگی۔
آئی پی پیز 24 کروڑ لوگوں کا مسئلہ ہے، بجلی سستی کروائیں گے: انوار الحق کاکڑ
فنڈز کی عدم دستیابی کےباعث محکمہ پاسپورٹ کو سیاہی کی کھیپ کلیئرکرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔کھیپ بر وقت کلیئر نہ ہونےسے پاسپورٹس کی پیداواری صلاحیت کوبرقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ڈی جی پاسپورٹ نےکسٹمز حکام کو خط لکھ کر سیاہی کی کھیپ فوری کلیئرکرنے کےلیے تعاون کی درخواست کردی ہے۔خط میں کھیپ کی کلیئرنس کےپندرہ دن کےاندر محکمہ کسٹمز کی ادائیگیاں کلیئر کرنےکی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے لکھاکہ پاکستان کسٹمز مؤخر ادائیگی کی بنیاد پر سیاہی کی کھیپ فوری کلئیرکرے
