جو بہروپیا کہہ رہا تھامیں قوم کی جنگ لڑرہا ہوں آج وہ پاؤں پکڑرہا ہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کروانے والا اپنے وقت کا فرعون اب معافیاں مانگ رہا ہے۔جو بہروپیا کہہ رہا تھامیں قوم کی جنگ لڑرہا ہوں آج وہ پاؤں پکڑرہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ محبت کی پینگیں بڑھانا اور معافی کےپیغامات کو عمران خان کی زبان میں این آر او کہتےہیں،کل تک نیوٹرل ہونا جانور اور گالی تھا آج ان کودوبارہ نیوٹرل ہونےکاکہہ رہاہے ۔

پاسپورٹ پرنٹنگ: سیاہی کا ذخیرہ ختم، بحران شدت اختیار کرگیا

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس نےآج تک 9 مئی کےحملوں کی مذمت نہیں کی وہ جیل سےنکلنے کےلیے پینترے بدل رہا ہے،درجن بھر ناکام تحریکیں فلاپ بیانیے اور روزانہ کےکٹھ پتلی شو کےبعد سرنڈر کرنا ہی بنتا تھا۔ان کاکہناتھا کہ دو سال سےجو بہروپیا کہہ رہا تھامیں قوم کی جنگ لڑرہا ہوں آج وہ پاؤں پکڑرہا ہے، کچھ دانشوروں کوبھی معلوم ہوگیا،یہ جیل سےنکلنے کےلیے ہاتھ پاؤں ماررہا تھا، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کاروں کو کوئی معافی نہیں ملنی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پاکستان کےعوام منتظر ہیں، 9 مئی کےحملوں میں ملوث نامزد ملزمان کوعدالتی نظام کب کیفر کردارتک پہنچاتا ہے، شہداء کےمجسمے جلانے والے اور ان کا تمسخر اڑانے والےکسی رحم اور معافی کے مستحق نہیں ہیں، جن شہداء کےمجسمے جلائے  گئے ان کےلواحقین آج بھی نظام عدل کی طرف دیکھ رہےہیں۔

Back to top button