اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم : تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل

مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کےمعاملے کی تحقیقات کےلیے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔

جو بہروپیا کہہ رہا تھامیں قوم کی جنگ لڑرہا ہوں آج وہ پاؤں پکڑرہا ہے: عظمیٰ بخاری

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے جے آئی ٹی کی منظوری دی، آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہ ہوں گے، ایف آئی اے کےڈائریکٹر سائبر کرائم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔اس کےعلاوہ ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد کے ایس ایس پی بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

یادرہے کہ سوشل میڈیا پرگزشتہ چند سالوں سےتنقید کی لہر کا سامنا کرنے والی فوج نےمئی میں اس طرح کےتاثرات کو ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کا نام دیاتھا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر چلائی جانے والی فوج مخالف مہمات کامقابلہ کرنےاور ان کو شکست دینے کےلیے پختہ عزم کااعلان کیاتھا۔

Back to top button