پی سی بی : عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر، وائٹ بال ہیڈ کوچ کا بھی اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نےقومی ٹیم کےوائٹ بال ہیڈ کوچ کیلئےمائیک ہیسن کے نام کا اعلان کردیا۔

عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کےوائٹ بال ہیڈ کوچ ہوں گے اور مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مائیک ہیسن 26 مئی سےذمےداری سنبھالیں گے اور قومی ٹیم کےوائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جوائن کریں گے۔

 پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ

 

محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کوڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے،مائیک ہیسن اورعاقب جاویدپاکستان کرکٹ کی ترقی وکامیابی میں اہم کردارادا کریں گے ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن عاقب جاوید کی جگہ  پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار  تھے، وہ  اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

Back to top button