آبی ذخیروں اور دریاؤں میں پانی کی حالیہ صورتحال پر رپورٹ جاری

واٹر اینڈ پاورڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی حالیہ صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان واپڈا کےمطابق دریائےسندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار 400 اور اخراج 82 ہزارکیوسک ہےجب کہ دریائے جہلم میں پانی کی آمد 41 ہزار 900 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نےبتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 43 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے جب کہ ہیڈمرالہ پرچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 400 اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔
کشیدگی بڑھتی تو بھارت کا پاکستان سے کہیں زیادہ نقصان ہوتا: ماہرین
اسی طرح دریائےکابل میں پانی کی آمد 39 ہزار 200 اور اخراج 39 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی سطح 1462.48 فٹ، پانی کاذخیرہ 15 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ ہےجبکہ منگلا میں پانی کی سطح 1143.95فٹ اور پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ادھر چشمہ میں آج پانی کی سطح 648.10 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہےجبکہ منگلا اورچشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 32 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔