بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی جیت پر ابرارالحق نے نیا ترانہ جاری کردیا

بھارت کےخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی ملنے  پر معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔

 

مقبوضہ کشمیر کےسیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتےہوئےآزاد کشمیر کےعلاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

بھارت کی جانب سےرات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کےبعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنےوالے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک ایس یو تھرٹی طیارےاورایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

اس کےبعد پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کےدوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،پاکستان نے بھارت کا فضائی دفاعی نظام ایس 400 اور آدم پوراورادھم پور سمیت متعدد ائیر فیلڈز کو تباہ کیا۔

بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک کےمعرکے کو معرکہ حق کا نام دیا گیا ہے۔

بھارت کیخلاف کامیابی پرگلوکارابرار الحق نے ایک نیا ترانہ جاری کیا ہےجس میں انہوں نے افواج پاکستان کی کامیابی کو سراہا، اس کے علاوہ گلوکار نےقوم کےجذبےکی بھی تعریف کی۔

گلوکار کا یہ ترانہ کافی وائرل ہورہا ہے اور مداحوں کی جانب سےاس ترانے کو پسند کیا جارہا ہے۔

Back to top button