کشیدگی بڑھتی تو بھارت کا پاکستان سے کہیں زیادہ نقصان ہوتا: ماہرین

بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے بلوم برگ، بھارتی معیشت دانوں،  امریکی مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسیوں، سابق سکیورٹی اہلکاروں اورعالمی خطرات کا تجزیہ کرنے والی مشاورتی کمپنیوں کےماہرین نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کشیدگی بڑھ جاتی  تو بھارت کو پاکستان کےمقابلے میں کہیں زیادہ معاشی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔

بلوم برگ نےنشاندہی کی کہ اگر بھارت اور پاکستان امن معاہدے پرمتفق ہو جائیں تو خطے کی معیشت میں زبردست ترقی کا امکان ہے۔

بھارتی جنگی جارحیت میں 40 معصوم شہری اور 11 جوان شہید ہوئے : آئی ایس پی آر

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق جنگ کے ابتدائی 48 گھنٹوں میں بھارتی سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹس کی گراوٹ کے باعث 83 ارب ڈالر (تقریباً 23.5 کھرب پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا، جو کہ ایک 4.19 کھرب ڈالر کی معیشت کے لیے بڑا دھچکا تھا۔

جس کی سالانہ برآمدات 821 ارب ڈالر اورغیرملکی سرمایہ کاری کا ذخیرہ 514 ارب ڈالر ہے۔

دوسری جانب امریکی مالیاتی ادارے "اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (S&P) نےخبردار کیا کہ ایک طویل جنگ غیرملکی سرمایہ کاروں کی بھارت میں سرمایہ کاری اور سپلائی چین کی منتقلی کےمنصوبوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

Back to top button