پیپلز پارٹی کےایم این اےنواب یوسف تالپور انتقال کرگئے

کراچی میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے۔
اہل خانہ نے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کےانتقال کی تصدیق کی ہے۔نواب یوسف تالپور2024کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، نواب یوسف تالپور بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔