اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر کو نیلام کرنے کی اجازت

سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر کی نیلامی کی اجازت دے دی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیلامی کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے پیر کو سماعت کے دوران حکومت کو اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں موجود گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی، گھر پر تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، گھر کی نیلامی پر سٹے آرڈر بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

عمران خان نے خطرناک ہونے کی دھمکی فوج، عدلیہ کو دی

تبسم اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔

تاہم احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر سات نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔

Back to top button