ایسے لگ رہا ہے کہ بھارت پاکستان پر فوجی کارروائی کیلئے کیس بنارہا ہے: امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کر تے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہےکہ بھارت پاکستان پر حملےکےلیے اپناکیس بنارہاہے۔

امریکی اخبار کے مطا بق پہلگام واقعے کےبعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کووزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی ۔

اخبار کے مطابق بھارتی حکام نےکہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمےداروں کے چہرہ شناخت کےڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کےبارےمیں مختصرحوالے دیے۔

تجزیہ کاروں اورسفارتکاروں کےمطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سےدو میں سےایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہےکہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کےلیےمزیدوقت درکار ہے۔

فضائی حدود کی بندش : بھارتی ائیرلائنز کو بھاری نقصان کا سامنا

 

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ 4 سفارتکاروں نےبتایا کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کےخلاف فوجی کارروائی کےلیے کیس بنارہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی یہ دعویٰ کررہا ہےکہ بھارت پاکستان کےاندراہداف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ ذرائع نےواضح کیا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی پاکستانی ریاست کاپہلگام واقعےمیں کوئی ہاتھ ہے اور نہ ہی ابھی تک پاکستان کے کسی non state actorکے اس واقعےمیں ملوث ہونےکےشواہد سامنے آئے ہیں۔

Back to top button