پریشانیاں آدمیوں میں بیماریاں بڑھاتی ہیں

مسلسل پریشانیاں آدمیوں میں دل کی بیماریوں اور ذیابیطس سمیت کئی امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، امریکہ میں ہونیوالی تحقیق کے مطابق 1550 مرد امریکیوں کی صحت کے بارے میں 1975 سے 2015 تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کا محتاط جائزے کے مطابق ایسے افراد میں بیماریوں کا خطرہ کئی فیصد بڑھ جاتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ تحقیق ’’جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘‘ کے تازہ شمارے کے مطابق’’نارمیٹیو ایجنگ اسٹڈی‘‘ کہلانے والا یہ مطالعہ 1963 میں شروع ہوا اور آج بھی جاری ہے۔

صرف 2 منٹ میں سونے کا بہترین طریقہ دریافت

مطالعے کے آغاز پر ان آدمیوں کی اوسط عمر 53 سال تھی جبکہ انہیں کوئی شدید بیماری بھی نہیں تھی، ان افراد میں ہر تین سے پانچ سال بعد بلڈ پریشر، کولیسٹرول، شوگر اور بی ایم آئی سمیت ان سات چیزوں کی پیمائشیں لی جاتی رہیں۔

جن آدمیوں نے دوسروں کی نسبت زیادہ تشویش اور پریشانی میں مبتلا رہنے کی شکایت کی تھی، ان میں دل کی بیماریوں، فالج اور ذیابیطس کا خطرہ بھی 10 سے 13 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔

Back to top button