عمران خان نے خطرناک ہونے کی دھمکی فوج، عدلیہ کو دی

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے حکومت سے نکالنے پر فوج اور عدلیہ کو خطرناک ہونے کی دھمکی دی۔
سربراہ جے یو آئی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور بھوک پیاس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں تمام سیاسی پارٹیوں کو بھر پور شرکت کی دعوت دی، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے عوام اسلام آباد میں ہونگے، احتجاج کی قیادت پی ڈی ایم کرے گی جبکہ مظاہرہ عوام کا ہوگا، ہم کسی بھی اپوزیشن جماعت کو ٹارگٹ نہیں بنائیں گے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللہ مارا گیا
انھوں نے کہا کہ ہمارا محاذ ایک ہی ہے، اے این پی اور پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اگر وہ مارچ میں آتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عمران خان نے فوج، جرنیلوں اور عدلیہ کو تھریٹ کیا اگر آپ نے نکالا تو میں اور خطرناک ثابت ہونگا۔
فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے حکمرانی کے دوران عوام کو مہنگائی اور بھوک پیاس کی جانب دھکیل دیا، باہر آئے گا تو کیا اور کنگال کرے گا، عمران خان بتائے کہ وہ باہر آکر کس طرح خطرناک ہوگا۔
