پاکستانی خاتون سیما حیدر نے بھارتی فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرا دی؟

پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے، رواں ماہ خبریں آئی تھیں کہ بھارت کے غیر معروف فلم ساز اُمت جانی نے انہیں ایک فلم میں کام کی پیش کش کی ہے۔بعد ازاں یہ خبریں آئیں کہ سیما حیدر کو ان کی محبت پر بنائی جانے والی کم بجٹ فلم ’کراچی ٹو نوئیڈا‘ میں کام کی پیش کش کی گئی اور فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی گئی، ’کراچی ٹو نوئیڈا‘ کو اُمت جانی ہی پروڈیوس کر رہے تھے اور فلم کی کہانی سیما حیدر کی محبت کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح پاکستانی خاتون پیار کی خاطر دشمن ملک بھارت جاتی ہیں، ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ نے کچھ دن قبل بتایا تھا کہ سیما حیدر نے ’کراچی سے نوئیڈا‘ نامی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کر دیا جبکہ فلم کے پروڈیوسر نے خاتون کے پاکستانی شوہر غلام حیدر جکھرانی کو بھی سعودیہ سے بھارت آنے کی دعوت دی تاہم اب خبر سامنے آئی کہ سیما حیدر نے انتہاپسند ہندوؤں کی دھمکیوں کے بعد فلم میں کام کرنا بند کر دیا، ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سیما حیدر نے راج ٹھاکرے کی تنظیم کی دھمکیوں کے بعد اپنی محبت پر بنائی جانے والی فلم میں مزید کام کرنے سے انکار کر دیا، سیما حیدر نے فلم کی شوٹنگ بھی نامکمل چھوڑ دی، دوسری جانب بھارتی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ سیما حیدر نے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی بھی منایا۔خیال رہے کہ سیما حیدر جولائی میں نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے اترپردیش کے نوجوان سچن کے ساتھ رہائش اختیار کی تھی اور بعد ازاں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہندو رسومات کے مطابق نوجوان سے شادی بھی کرلی، سیما غلام حیدر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی رہائشی ہیں اور وہ بچوں سمیت وہاں جا پہنچی تھیں، ان کے شوہر غلام حیدر جکھرانی سعودی عرب میں کماتے ہیں۔اگرچہ تاحال سیما حیدر کے بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور وہاں کی حکومت کو ان کے پاکستانی جاسوس ہونے کا بھی شبہ ہے اور انہوں نے وہاں کے صدر کو شہریت دینے کی اپیل بھی دائر کر رکھی ہے، سیما حیدر کے بھارت پہنچنے اور خود سے کم عمر اور سانولی رنگت کے لڑکے سے محبت کرنے پر جہاں پاکستانی عوام حیران رہ گئے تھے، وہیں بھارتی خواتین نے بھی حیرانگی

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عدالت میں چکرا گئے

کا اظہار کیا تھا۔

Back to top button