پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عدالت میں چکرا گئے

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عدالت میں چکرا گئے، ساتھیوں نے بڑی مشکل سے بائیومیٹرک تصدیق کرائی، انہیں سہارا دے کر پولیس کنٹرول روم لے کر جایا گیا۔
شہریار آفریدی کا چیک اپ کرنے کے لیے ڈاکٹر کو بھی بلا لیا گیا اور انہیں ہنگامی طبی امداد دی گئی۔
علاوہ ازیں شہریار آفریدی نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی، نیب، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کے خلاف جاری کسی بھی انکوائری کی تفصیلات فراہم کی جائیں، وہ مختلف جعلی کیسوں میں زیر حِراست رہے ہیں، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انصاف کے حصول تک رسائی شہریار آفریدی کا بنیادی حق ہے اور ان پر لگے الزامات
تماشا ہونے کو ہے! ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹیزر جاری
جاننے کا ان کو حق ہے۔
