اکشے کمار کینیڈین شہریت چھوڑ کر دوبارہ بھارتی کیوں بن گئے؟

انڈین فلم سٹار اکشے کمار مداحوں کی جانب سے تنقید کے بعد کینیڈین شہریت چھوڑ کر دوبارہ بھارتی بن گئے ہیں، بھارت کے 77ویں یوم آزادی پر فلمسٹار نے بھارتی شہریت حاصل کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ ’’دل اور شہریت دونوں ہندوستانی، یوم آزادی مبارک‘‘بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اکشے کمار کینیڈین پاسپورٹ رکھتے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے سیشن کے دوران اکشے کمار نے کینیڈین پاسپورٹ حاصل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی میں ایک وقت تھا جب میری مسلسل 14 فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں اور میں مایوس ہوگیا تھا، میرا قریبی دوست کینیڈا میں مقیم تھا، اس نے مجھے کینیڈا آنے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں نے کینیڈا جانے کے لیے درخواست دی کیونکہ مجھے لگا کہ میرا کیریئر ختم ہو گیا۔کینیڈین پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، میں نے اداکاری جاری رکھی لیکن کبھی کینیڈین پاسپورٹ تبدیل کرنے کا نہیں سوچا۔بولی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ ’میں بھول ہی گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کرنا چاہئے لیکن مداحوں کی جانب سے جب ’ملک سے محبت‘ پر سوال اٹھائے جاتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے، اکشے کی شہریت کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی کافی گرم رہا۔ایک صارف نے لکھا تھا کہ اکشے کمار نے بھارتی شہریت اور پاسپورٹ کے لیے اب درخواست دی ہے اور ان کی فضول فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہیں، ایک اور صارف نے اکشے کمار کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا میں اپنے بچوں کو بتاؤں گا کہ کینیڈین پاسپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ آدمی راتوں رات محب وطن بن گیا۔ایک اور صارف نے بالی وڈ اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’کینیڈین اکشے کمار کی حالیہ ویڈیو دیکھی جہاں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کینیڈین شہریت اس لیے حاصل کی کیونکہ ان کی مسلسل 14 فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں، کیا وجہ ہے؟ کامیابی نہیں مل رہی تو کینیڈا بھاگ جاؤ؟موہت گپتا نامی صارف نے لکھا کہ ’آخرکار نفرت کرنے والوں کی زبانیں بند ہو گئیں۔‘ اس کے ساتھ انھوں نے دل اور بازو اور سٹار کی ایموجیز بھی ڈالی ہے۔ ان کے ساتھ اس طرح کی باتیں بے شمار مداحوں نے لکھی ہیں۔اپا منیو بھٹا چاریہ نامی ایک صارف نے لکھا: ’مبارکباد۔ اب آپ کو اپنی حب الوطنی ظاہر کرنے کے لیے چاپلوسی والی فلمیں بنانے کی ضرورت نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی کامیڈی کے میدان میں واپس جائیں۔آئی ایم ایس آر کے۔بی آر کے نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’پہلے آپ کینیڈا کے شہری تھے لیکن ایک لائیو انٹرویو میں آپ نے کہا تھا کہ آپ کینیڈا کے اعزازی شہری ہیں۔ جب آپ کا بھانڈا بری طرح پھوٹ گیا تو آپ نے درخواست دی، نہیں تو آپ ہمیشہ ہی کینیڈین رہتے۔ ٹوئٹر پر اکشے کمار کے 46 ملین فالوورز ہیں اور وہ اس معاملے میں شاہ رخ خان سے آگے ہیں۔9 ستمبر 1967 کو کشمیری ماں اور پنجابی والد کے ہاں پیدا ہونے والے راجیو بھاٹیہ (اکشے کمار) نے ایک بار اپنے والد سے ڈانٹ پھٹکار سننے کے بعد کہا تھا کہ ‘اگر پڑھوں گا نہیں تو ہیرو بن جاؤں گا، وقت گزرنے کے ساتھ راجیو بھاٹیہ نے غصے میں جو بات کہی تھی اسے اکشے کمار بن کر سچ ثابت کر دیا۔ راجیو کے والد ہری اوم بھاٹیہ پہلے فوج میں تھے۔ پھر اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام شروع کیا۔انڈین سرکاری چینل راجیہ سبھا ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے مطابق راجیو بھاٹیہ(اکشے کمار) نے کسی کے کہنے پر ماڈلنگ شروع کی۔ راجیو بھاٹیہ(اکشے کمار) کو فرنیچر کی دکان پر اپنے پہلے فوٹو شوٹ کے لیے 21,000 روپے کا چیک ملا اس کے بعد راجیو نے اپنا نام بدل کر اکشے کمار رکھ لیا، اسے اتفاق ہی سمجھیں کہ نام کی تبدیلی کے اگلے ہی دن اکشے کو لیڈ ہیرو کے طور پر پہلی فلم ملی۔ یہ فلم ’سوگندھ‘ تھی جو 1991 میں ریلیز ہوئی، اس سے قبل وہ ایک فلم ’آج‘ میں بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کر چکے تھے۔

Back to top button