پی آئی اے کی نجکاری شروع کر دی گئی

پاکستان کی قومی ائیرلائن (PIA) کی نجکاری شروع کر دی گئی ہے، ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ایئر لائن کی تنظیم نو کا آغاز کر دیا گیا، پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی آئی اے کی بیلنس شیٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے مالی مشیر کی خدمات طلب کی گئی ہیں، مالی مشیر پی آئی اے کی مالی تنظیم نو کے لیے مختلف منصوبوں پر تجاویز دے گا۔پی آئی اے کی دو کمپنیوں میں تقسیم یا ایک ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت ادارہ بنانے کی تجاویز شامل ہیں، قومی ایئر لائن کے 147 ارب روپے کے اثاثوں کے مقابلے میں قرضوں کی مالیت 742 ارب روپے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے ایئر لائن کا آپریشن
بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ
جاری رہنا انتہائی ضروری ہے۔
