نگران یا سیاسی حکومت میں عہدے کی کوئی دلچسپی نہیں

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہےکہ انہیں کسی سیاسی عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ میں میڈیا پرکہہ چکا ہوں مجھے نگران یا سیاسی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے، میں اپنی ضعیف والدہ کی وجہ سے کراچی نہیں چھوڑسکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی آئندہ زندگی پیشہ ورانہ کام اورکتابیں لکھنے میں گزارنا چاہتا ہوں، میں ایس آئی یو ٹی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، میں اپنی آئندہ زندگی اسلام آباد میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے چند روز قبل انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو مدت ختم ہونے
باپ کے بھی باپ
تک ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔
