انتخابات میں پیپلزپارٹی سےاتحاد نہیں ہوگا ،فضل الرحمان ڈٹ گئے

جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور ن لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے البتہ پیپلزپارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نوے روز میں انتخابات کیلیے تیار ہیں، اگر الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے تو بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو بدنیتی ہوگی۔
