پنجاب اور وفاق کی حکومتوں میں پیپلز پارٹی شامل ہوسکتی ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیپلز پارٹی کے وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ تو وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری ہی کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں،دونوں جماعتوں میں ارینجمنٹ ہوجاتی ہیں تو یہ اچھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے وہ نقشہ نہیں دے سکتے تاہم امکان ہےکہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت میں شمولیت کے حوالے سے رابطے کس قسم کے ہو رہے ہیں،مجھے معلوم نہیں۔ میں نے جو کچھ بتایا اپنی سیاسی سمجھ بوجھ کے مطابق بتایا۔

Back to top button