صدر ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہنا تھاکہ اسرائیلی مغوی فوری رہا کیے جائیں، ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل میری شرائط مان چکا ہے،اب حماس کی باری ہے کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شرائط قبول نہ کرنے پر حماس کو خطرناک نتائج سے خبردار کردیا، صدر ٹرمپ نےکہاکہ یہ میری آخری وارننگ ہے اس کےبعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک روز قبل بھی کہا تھا کہ وہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کررہے ہیں،انہوں نے دھمکی دی تھی کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
