پاکستان شدید سیلاب زدہ ہے ، ماحولیاتی انصاف کیلئے دنیا کو آواز اٹھانا ہوگی ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن اس کے باوجود ملک کو ایک بار پھر تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے غیرحل شدہ تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، جبکہ پاکستان ہمیشہ مسائل کے پرامن حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔
عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس: وزیراعظم شہباز شریف 12 ستمبر کو طلب
اسحاق ڈار نے کہا کہ امن، استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے پائیدار علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق پارلیمانی سفارتکاری باہمی احترام اور مذاکرات کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے، اسی لیے پارلیمانی لیڈرز کے درمیان روابط اور تبادلوں کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی اقتصادی نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کم کاربن اخراج کے باوجود شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی انصاف کے لیے دنیا کو مشترکہ آواز بلند کرنا ہوگی۔
