عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس: وزیراعظم شہباز شریف 12 ستمبر کو طلب

 

 

لاہور کی سیشن عدالت نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعویٰ کے کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کےلیے 12 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعویٰ کے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل کی غیرموجودگی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کےلیے 12 ستمبر کو طلب کرلیا ۔

 

یاد رہے کہ عمران خان نے اپریل 2017 میں الزام لگایا تھاکہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کےلیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔ اس الزام پر جولائی 2017 میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتےہوئے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کےخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔

 

 

Back to top button