وزیراعظم کا3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے پراظہار اطمینان

وزیراعظم شہبازشریف نےجولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پراطمینان کااظہارکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پر 13 فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہونا نہایت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں، جولائی میں اوورسیزپاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہانہ بنیادپربھی 4.5 فیصداضافہ ہوا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام میں مثبت کردار لائق تحسین ہے۔
