فیک ویڈیو کیس،عدالت نے عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

سیشن کورٹ نے فیک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کرنے کے مقدمے میں عظمیٰ بخاری کو بیان ریکارڈ کرانے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پربیان قلمبند کرانےکی درخواست خارج کردی اور صوبائی وزیر کو آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی۔
عظمیٰ بخاری نے جوڈیشل مجسریٹ کی جانب سے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
صوبائی وزیر نے فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔
