وزیراعظم کا امریکی صدر کو امن کوششوں پر خراجِ تحسین

 

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کےلیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ مختلف ممالک کی قیادت کے ساتھ ہونےوالی حالیہ مشاورت انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کےلیے ان کی غیرمعمولی کوششوں اور سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ایک انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلی فونک گفتگو پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں کی اور وہ اس پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو بےحد سراہتے ہیں۔مذاکرات نے موجودہ علاقائی صورت حال اور جاری امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر خیالات کے تبادلے کا ایک مفید موقع فراہم کیا تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیاجاسکے۔

پاکستان کی مخلصانہ کاوشیں پائیدار امن کی راہ ہموار کرسکتی ہیں : ایرانی سفیر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اپنی امن کی کوششیں انتہائی خلوص کے ساتھ جاری رکھےگا اور امید ہےکہ ہم بہت جلد اگلے دور کے مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔

 

 

Back to top button