پاکستان کی مخلصانہ کاوشیں پائیدار امن کی راہ ہموار کرسکتی ہیں : ایرانی سفیر

 

 

 

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرسکتی ہیں۔

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدّم کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج کی مخلصانہ کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرسکتی ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدّم کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کی کوششیں قابلِ قدر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خلوص کے ساتھ سفارتی کردار ادا کیا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران سے پاکستان واپسی پر انہیں فون کیا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔

ایران اور امریکہ کے مابین اسلام آباد میں امن معاہدے کا امکان

رضا امیری مقدّم نے کہا کہ بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت نے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی ثالثی کی پہل اور مخلصانہ کوششیں بھی اس پیشرفت کا اہم سبب ہیں۔

Back to top button