وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کو 50 ہزارامداد دینے کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو 3 دن میں 50 ہزار امداد دینے کا حکم دیدیا۔

دفتر وزیر اعظم سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تمام متاثرہ گھرانوں کو 30 ہزار کے بجائے 50 ہزار روپے فوری طور پر فراہم کیے جائیں، متاثرہ خاندانوں کو 50 ہزار نقد این ڈی ایم اے کی سرپرستی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے، کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ حق دار کو اس کا حق ملے، 50 ہزار کیش امداد کی تقسیم کا لائحہ عمل فلڈ ریلیف کوآرڈی نیش کمیٹی آج شام تک طے کرکے رپورٹ پیش کرے۔

وزیر اعظم کا کہناتھا سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشترکہ سروے کو 5 کے بجائے 3 ہفتوں میں مکمل کیا جائے، صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کے لیے این ڈی ایم اے سے جلد از جلد مشترکہ سروے سے متعلق تعاون اور تاریخوں کے حوالے سے رابطہ یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا یہ صوبائی حکومتوں کی صوابدید ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کوششوں کا حصہ بنیں تاہم وفاقی حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کو یقینی بنائے گی، وفاقی وزیرِ اطلاعات اس حوالے سے آگاہی مہم کے لیے جامع پلان مرتب کرے۔

ارشد ندیم نے پانچویں اسلامی یکجہتی گیمزمیں بھی گولڈ میڈل جیت لیا

قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں پر قائم ریلیف کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی، مولانا اسد محمود، مشیر وزیر اعظم قمر الزمان کائرہ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، رکنِ بلوچستان اسمبلی ثناء اللہ بلوچ وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Back to top button