وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کواپ گریڈکرنے پراظہاراطمینان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔گزشتہ دورِ حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی۔پاکستانی معیشت کو دیفالٹ سے بچایا، معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔حکومت کی جانب سے قومی مفادات کو سیاسی مصلحتوں پر ترجیح دینے کی پالیسی کے مثبت اثرات اب معیشت پر نظر آنے لگے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کو سی اے اے ٹو ریٹنگ دیئے جانا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا اعتراف ہے۔امید ہے کہ معیشت اسی رفتار سے مثبت سمت میں آگے بڑھتی رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اہم پیشرفت اور معیشت کی مجموعی بہتر صورت حال کے حوالےسے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔دوست ممالک سے ملک کے مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کاروبار و سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
پنجاب پولیس کے جوانوں کا راجن پور کچے میں آپریشن سے انکار
شہبازشریف نے کہاکہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں۔تمام وزراء اور متعلقہ ادارے مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت کو تیز بنانے کیلئے اقدامات کریں۔پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و قیمتی پتھروں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔ان شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ لاکھوں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
