اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ہزاروں ملازمین سراپااحتجاج

اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ہزاروں ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک تک ملازمین پہنچ گئے۔پولیس کی بھاری نفری نے مزیدآگے جانے سے روک دیا۔دھرنے میں موجود ایک ملازم طبیعت بگڑنے پر جان کی بازی ہار گیا۔۔ایک ملازم کو فالج کا اٹیک ہوگیا۔

ملازمین فضل الحق روڈ سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچے تاہم ڈی چوک سے ریڈ زون جانے والے راستے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا۔ملازمین ڈی چوک پہنچے تو پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔۔۔پولیس کی جانب سے قیدیوں کی وین بھی ڈی چوک پر کھڑی کی گئی۔۔ایس ایس پی آپریشنز اور اے سی نے ملازمین سے مذاکرات بھی کئے۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ دھرنا اب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ہیڈآفس کے بجائے ڈی چوک میں ہو گا۔حکومت کے غیر منصفانہ اور غیر قانونی فیصلے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج ہو گا۔۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ جب تک واپس نہیں لیا جاتا احتجاج تب تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب رات گئے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنے میں موجود ایک ملازم زندگی کی بازی ہار گیا۔نیاز محمد بنوں ریجن میں یوٹیلیٹی اسٹور کا سیل مین تھا۔میت بنوں روانہ کی گئی۔

مشیروں اور معاونین خصوصی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ بھی طلب

احتجاجی دھرنے میں موجود ایک اور ملازم کو فالج کا اٹیک  بھی ہوا جس کا تعلق مردان سے ہے۔

Back to top button