مشیروں اور معاونین خصوصی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ بھی طلب

وفاقی کابینہ کی ہدایت پر مشیروں اور معاونین خصوصی سےوفاداری،اثاثوں،شہریت اورواجبات کا سرٹیفکیٹ طلب کر لئے گئے۔

کابینہ ذرائع کے مطابق مشیراورمعاون خصوصی پاکستان سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔مشیراورمعاون خصوصی پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنے کے پابند ہوں گے۔مشیراورمعاون خصوصی حکومتی امور میں ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکرکام کریں گے۔مشیراورمعاون خصوصی حکومتی معاملات کی تفصیلات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

 اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ہزاروں ملازمین سراپااحتجاج

ذرائع کے مطابق غلط معلومات اور سرٹیفیکیٹ کی خلاف ورزی پر فوجداری کارروائی ہوگی۔

Back to top button