چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان

پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے ایونٹ بارہ ستمبر سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ۔

  ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پانچوں ٹیموں کے 150 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے ۔

 جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی

 پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پچاس اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ سولہ ستمبر کا میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا. بقیہ تمام میچز 3 بجے شروع ہونگے۔ ایونٹ میں اسٹالیئنز۔ ڈولفنز۔وولوز۔ پینتھرز اور لائنز ہونگی۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ پانچ چیمپئن مینٹورز میں وقایونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، شعیب ملک اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

Back to top button