جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ میچز ملتان میں کھیلے جائینگے۔
پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ملتان میں 16۔ 18 اور 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔یہ میچز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہیں۔
چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان
ٹی ٹونٹی ویمنز ورلڈ کپ اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں انڈیا۔ آسٹریلیا ۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ہے۔پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گا۔
