پنجاب پولیس کے جوانوں کا راجن پور کچے میں آپریشن سے انکار

پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے راجن پور کچے میں آپریشن سے ہی انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق فاروق آباد کانسٹیبلری سے روانہ ہونے والے 25 اہلکار راستے میں بس سے اُتر گئے،4روز قبل اہلکاروں کو کچے کیلئے روانہ کیا تھا، ظاہرپیر انٹرچینج کے قریب اترے۔
واضح رہے کہ آئی جی پنجاب بھی 4 روز قبل کچے میں جوانوں کا حوصلہ بڑھانےکیلئے پہنچے تھے۔
اہلکاروں نے ریزروانچارج کو کہا کہ اپنے نقصان کے ذمہ دار ہیں، کچے میں نہیں جائیں گے۔
متعلقہ انچارج نے انکار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کواپ گریڈکرنے پراظہاراطمینان
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کانسٹیبلری کےاہلکاروں کا متبادل عملہ رحیم یارخان پہنچ چکاہے،کچہ آپریشن کےلیے طلب کی گئی نفری میں سےاب کوئی غیرحاضر نہیں ہے۔
