زرداری کی مولانافضل الرحمان کو خیبرپختونخوامیں گورنرشپ  کی آفر

صدر مملکت آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ملاقات کے بعد سیاسی منظر نامے پر اہم تبدیلیوں کے اشارے،صدر مملکت آصف زرداری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو کے پی میں گورنر شپ کی آفر کر دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی ” ہاں” کے بعد فیصل کریم کنڈی کی جگہ جے یو آئی کے گورنر ان کی جگہ سنبھالیں گے ۔دونوں راہنماوں کی ملاقات کے بعد جے یو آئی کے رکن نور عالم خان نےعدالتی اصلاحاتی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔نور عالم خان کے مجوزہ عدالتی اصلاحاتی بل میں عدلیہ کے پر کاٹ کے اسے حکومتی کنٹرول میں لانا ہے۔

زرداری کی مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے دور رکھنے کےلئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔مولانا فضل الرحمان بھی پی ٹی آئی کے ساتھ فی الحال اتحاد کرنے سے گریز  کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی بجائے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت مخالف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کر رکھا ہے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق آصف زرداری نے مولانا کو گورنر کی پیشکش ذاتی دوستی نبھانے کےلئے کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے نور عالم خان کو آج ان کے عدالتی اصلاحاتی بل سمیت ملاقات کےلئے بلا رکھا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں ایک ساتھ اضافہ اور کمی کاامکان

  زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو گورنری کی پیشکش کر کے پی ٹی آئی کے ساتھ بڑھتے مراسم کا توڑ کرنے کی کوشش کی ہے۔

Back to top button