بجلی کی قیمتوں میں ایک ساتھ اضافہ اور کمی کاامکان

بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ قیمتوں میں اضافے اور کمی کی نوید سنادی گئی۔

نیپرا کے مطابق ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ متوقع ہے ۔جولائی کے ایف سی اے کی مد میں ایک ماہ کیلئے 31 پیسے کمی کا امکان ہے۔گذشتہ سال24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوچکی،تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کروائی تھی۔

زرداری کی مولانافضل الرحمان کو خیبرپختونخوامیں گورنرشپ  کی آفر

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے ڈسکوز کی  درخواست پر26اگست2024 کو سماعت کی،جولائی2024 کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت آج مکمل ہوئی،اگست کے بلوں میں صارفین نے2.56 روپے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ادا کی۔

Back to top button