پرائزبانڈز کیش یا تبدیل کرانے کی مدت میں 30 جون 2023 تک توسیع

حکومت نے پرائزبانڈز کیش یا تبدیل کرانے کی مدت میں 30 جون 2023 تک توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرائزبانڈز کیش یا تبدیل کرانے کی مدت میں 30 جون 2023 تک توسیع کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا کہ عوام کواپنےپرائز بانڈز کیش کرانے کا آخری موقع فراہم کر رہے ہیں،ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار والے پرائز بانڈز 30 جون 2023 تک کارآمد ہوں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق پرائز بانڈز کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر، بینکوں سے کیش یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں، سرمایہ کار پرائز بانڈ کیش کرنے کےعلاوہ انہیں بچت سرٹیفکیٹ میں تبدیل کراسکتے ہیں۔

اس سے پہلے حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے/تلافی کے لیے 30 جون 2022ء کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم پرائز بانڈز رکھنے والے کچھ افراد کی جانب سے اپنے بانڈز redeemed نہ کرانے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے پرائز بانڈز نقد کرانے کا آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

پرائز بانڈز کے سرمایہ کاروں کو انہیں نقد کرانے یا تبادلے کے لیے جوآپشنز دیے گئے ہیں ان میں الف۔ ظاہری مالیت پر نقد کرانا۔ ب۔ ان بانڈز کی 25,000 روپے اور /یا 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی۔ ج۔ انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلنا۔

موٹاپے کے علاج کیلئے خالص ریت کےاجزا امید کی کرن قرار

بیان کے مطابق ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023ء تک کیا جا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈز نقد کرانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مرکزی بینک کے بیان کے مطابق ان بانڈز کو رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے پرائز بانڈز کا 30 جون 2023ء سے قبل تبادلہ کرا لیں۔ اس توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو نقد یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا،اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

Back to top button