ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے : وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ہم سب کو ارشد ندیم پر فخر ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر ہم اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔وزیر اعظم نےکہا کہ 40 سال بعد پاکستان نے اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیاہے، ان کاکہنا تھاکہ وقت آگیاہے کرکٹ ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دیناہوگا۔
ہماری عدلیہ سموسے اور ٹماٹر کی قیمتیں بھی طے کرسکتی ہے : بلاول بھٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کر رہے ہیں،کسانوں کوقرضوں کی فراہمی سےپیداوار میں اضافہ ہوا۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کےلیے بہت مواقع ہیں، جدید ٹیکنالوجی، تحقیقات و ترقی کےذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافے کےوسیع مواقع موجود ہیں،وفاق اور صوبوں کو مل کرزرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے،زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پرخصوصی توجہ دینی ہے۔