شرپسندعناصرکالندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ،شیشےتوڑ دیئے

بھارتی باشندوں کے مظاہرے کے اگلے ہی دن شرپسند عناصرکالندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پرحملہ،عمارت کے شیشے بھی توڑ دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شرپسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر سرخ رنگ بھی پھینکا، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے میٹرو پولیٹن پولیس کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کی درخواست پر لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ 2روز قبل بھارتی شرپسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور نازیبا حرکات کرنے پر میٹروپولیٹن پولیس نے 2 بھارتی شہریوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔
خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔