وزیردفاع کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرورلڈبینک سے رابطے کاعندیہ

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے  سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کرنےکاعندیہ دیدیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے۔ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائےگا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما کو قتل کیا گیا، جبکہ امریکا میں بھی ایک سکھ رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش ہوئی۔بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی پشت پناہی بھارت کررہا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ اگر بھارت نے کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، پلوامہ واقعے کے بعد بھی ہندوستان نے پاکستان پر الزامات لگائے تھے لیکن ابھی تک ثبوت نہیں دیے گئے۔

Back to top button