بھارت پاکستان کےامن کی خواہش کوکمزوری مت سمجھے،عطا تارڑ

وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری مت سمجھے، پاکستان نے ہمیشہ اپنادفاع کیا ہے اور کرے گا، ہمارے پاس منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت ہے جیسا کہ ہم نے پلوامہ واقعے کے بعد کیا۔
عطاتارڑ کا غیرملکی میڈیا کو بریفنگ کرتے ہوئے بتانات ھا کہ دہشتگردی کے خلاف میں پاکستان نے 90 ہزار جانیں قربان کی ہیں اور اس جنگ میں پاکستانی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ہمیں سب سےپہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکا رہے، کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان نہیں کی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست ہیں، اس جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز، پولیس، ایجنسیوں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ہم آج بھی ان دہشت گردوں، فنتہ الخوارج سے نبرد آزما ہیں، یو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست اور دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط کیے جانے اور حمایت کی ضرورت ہے، اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشتگردوں کے خلاف اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی کررہا ہے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا ذکر کروں گا، اور حال ہی میں آپ نے جعفر ایکسپریس کا واقعہ دیکھا جو ایک غیرمعمولی واقعہ تھا، جس میں ایک پوری ٹرین کو یرغمال بنالیا گیا، اس واقعے کی دنیا بھر نے مذمت کی، مگر بھارت نے ایسا نہیں کیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارت خود دہشت گردی میں ملوث ہے۔