پاکستان پرالزامات کےکوئی ثبوت نہیں،بھارتی سیاستدان بھی بول پڑے

سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کیلئےکوئی شواہد نہیں ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں اور بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔
سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتا لگانے میں ناکام رہیں۔بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے، امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت اور معیشت متاثر ہوگی لہٰذا بھارتی صدر کو چاہیے کہ حکومت کو برطرف کرکے، نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔
بھارت کے دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔