54دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسزکی بڑی کامیابی ہے،محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزنےافغانستان سے دراندازی ناکام بنادی،54دہشت گردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔
محسن نقوی کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان سے داخل ہونیوالے دہشت گردوں کی ہلاکت آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کردہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی۔
وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ 54دہشت گردوں کی ہلاکت یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی اور اسی دوران ان خوارجیوں کی نشان دہی ہوگئی۔
محسن نقوی کامزید کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر نے جو تصاویر شیئر کیں ہیں ان میں ان 54 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔آپریشن پر تمام سیکیورٹی فورسز سائش کی حقدار ہیں۔دہشت گرد کہیں سے بھی آئیں اور دہشت گردی کی کوشش کریں تو ان کو پکڑا اور مارا جائے گا۔