پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہدآفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے، انکی پہلے ہی پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کی نیت نہیں تھی۔
شاہدآفریدی کانیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیاسےگفتگو میں کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر نظر ڈالیں تو صرف ڈرامہ نظر آتا ہے، کیسے ممکن ہے نامعلوم افراد ایک گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے اور 8 لاکھ فوج آئی نہیں۔ بھارتی اپنے لوگوں کو خود مروا کر خود زندہ کروادیتے ہیں، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں لیکن وہاں سے ہمیشہ منفی جواب ملا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ 2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز جنہوں نے کیا تھا انہیں کو جاری رکھنا چاہیے تھا، سن رہا ہوں فرنچائز مالکان مالی نقصان کا کہہ رہے ہیں، کافی فرنچائز مالکان نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔